27 نومبر 2013 - 20:30
شام: اقوام متحدہ دہشت گردوں کی حامی حکومتوں کے خلاف کاروئی کرے

شامي حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ان حکومتوں کے خلاف سخت کاروائي کرے جو دہشت گردوں کي حمايت کررہي ہيں.

ابنا: اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل مندوب بشار جعفري نے سلامتي کونسل کے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شام ميں  دہشت گردي کے خلاف جنگ اس ملک کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کرنے کے لئے ايک فيصلہ کن مرحلہ ہے-انہوں نے کہا کہ دہشتگردي کي حمايت کرنے والي حکومتوں کے خلاف قانوني کارروائي سے ہي عوام کا اعتماد بحال ہوسکے گا جو گذشتہ ڈھائي برس سے دہشت گردي کي بھينٹ چڑ ھ رہے ہيں -اقوام متحدہ ميں شام کے مندوب نے سلامتي کونسل سے کہا کہ وہ دہشت گردي کا مقابلہ اور مشرق وسطي کو دہشت گردي سے پاک کرنے کے نظريے کو عملي جامہ پہنانے کے لئے شامي حکومت کا ساتھ دے -بشار جعفري نے کہا کہ شام نے دوہزار تين ميں سلامتي کونسل سے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطي کو عام تباہي پھيلانےوالے ہتھياروں سے پاک کئے جانے کے نظرئے کو عملي جامہ پہنائے -انہوں نے کہا کہ آج شامي حکومت سلامتي کونسل سے يہ مطالبہ کرتي ہے کہ مشرق وسطي کو دہشت گردي سے پاک کئے جانے کے مطالبات پر توجہ دے -اقوام متحدہ ميں شام کے مندوب نے کہا کہ سلامتي کونسل کے سبھي ارکان کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کو بڑھاوا دينے کے ہر عمل کي روک تھام کے لئے اپني پوري کوشش کريں -انہوں نے کہا کہ سلامتي کونسل کے ارکان کو چاہئے کہ وہ ان ملکوں کے خلاف تاديبي کاروائي کريں جو شام ميں دہشت گردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کرتے ہيں- انہوں نے کہا کہ سلامتي کونسل کو اس بات پر بھي توجہ ديني چاہئے کہ شام کے امور ميں غيرملکي مداخلت بند ہوني چاہئے......../169