ابنا: خبروں کے مطابق بدھ کي رات شامي ذرائع نے بتايا ہے کہ فوج نے ادلب کے مضافات ميں اٹھائيس دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا ہے -اس رپورٹ کے مطابق فوج نے کفر تخاريم علاقے ميں دولت الاسلاميہ في العراق و الشام نامي دہشت گرد گروہ کے خفيہ ٹھکانے پر حملہ کرکے ان دہشت گردوں کو ہلاک کيا اور مشين گن سے ليس چھے گاڑيوں کو تباہ کر ديا -شام ميں فوج کي مسلسل کاميابيوں سے دہشت گردوں اور ان کے حاميوں ميں بوکھلاہٹ ہے جس کي وجہ سے دہشت گردوں ميں باہمي اختلاف بھي بڑھ گيا ہے -اس سلسلے ميں موصولہ رپورٹ کے مطابق ،داعيش يعني دولت الاسلاميہ في العراق والشام ، کے نام سے معروف دہشت گرد گروہ نے ، حاليہ دنوں ميں شام ميں تشکيل ہوئے دہشت گرد گروہ جبھت الاسلاميہ کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کے اراکين کا قتل جائز ہے -يہ ايسے حالات ميں ہے کہ جب داعيش گروہ کے دہشت گردوں نے ، ادلب کے مضافات ميں النصرہ دہشت گرد گروہ کے ايک اڈے پر بھي حملہ کيا ہے -در ايں اثنا شامي ذرائع نے خبر دي ہے کہ دمشق کے مضافات ميں دہشت گردوں کے مارٹر گولوں کے حملے ميں تين بچے ہلاک اور تين ديگر زخمي ہو گئے -سوري الان نيوز چينل نے جمعرات کي صبح شامي وزارت داخلہ کے ذرائع کا حوالہ ديتے ہوئے بتايا ہے کہ يہ بچے الوافدين کيمپ سے نکلتے وقت ، مارٹر گولوں کي زد ميں آ گئے - اسي طرح شام ميں دہشت گردوں نے دمشق ميں بغداد روڈ پر معذروں کے ايک سنٹر پر مارٹر گولوں سے حملہ کيا جس کي وجہ سے کئ معذور اور بيمار ، ہلاک ہو گئے......../169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484266
شام کي فوج نے ادلب کے مضافات ميں کئ دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا ہے-