ابنا: دسیوں صیہونی شرپسندوں نے آج فوج کی حمایت میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق درجنوں صیہونی شرپسند افراد نے جو صیہونی کالونیوں میں مقیم ہیں آج کئي خاخاموں کے ہمراہ صیہونی فوجی کی حمایت سے باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی پرحملہ کیا۔ دوسری جانب مسلمان دینی طلباء نے صیہونیوں کے حملے کو دفع کرنے کی کوشش کی لیکن صیہونی فوجیوں نے انہیں روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق صیہونیوں نے آج بیت لحم، الخلیل اور جنین و رام اللہ پر حملے کرکے اٹھارہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔ صیہونیوں نے نابلس کے جنوب مغربی گاؤں عقربا پرحملہ کرکے پانچ ہزار میٹر زمین غصب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484179
دسیوں صیہونی شرپسندوں نے آج فوج کی حمایت میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔