27 نومبر 2013 - 20:30
قرآن مجید کے حفظ کرنے کے حوالے سے تحریک چلائی جائے

آیت اللہ سبحانی نے کہا کہ قرآن مجید حفظ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ابنا: آیت اللہ سبحانی نے اپنے درس خارج میں قرآن مجید کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید تمام علوم کا مخزن ہے جس میں انسانی زندگی کے لئے مکمل لائحہ عمل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو قرآن مجید حفظ کرنے کی جانب راغب کیا جائے تاکہ قرآنی تعلیمات انسانوں کی زندگی میں داخل ہوسکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صرف قرآن مجید کا حفظ کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ قرآن مجید کو مفاہیم کے ساتھ حفظ کیا جائے۔......./169