ابنا: شام کے علاقے ادلب کے مضافات میں فوجیوں کی کاروائی میں 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان دہشتگردوں کو ادلب کے اطراف میں واقع کفرتخاریم میں ان کے خفیہ ٹھکانے پر کاروائی کے دوران ہلاک کیا گيا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج نے ان مسلح دہشتگردوں کے خلاف اپنا آپریشن مزید تیز کردیا ہے جس کے نتیجے میں شامی فوج مزید کئی علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف اس ملک کی فوجی کاروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی وجہ سے یہ مسلح دہشتگرد بوکھلا کر اب شام کے عام شہریوں پر وحشیانہ طریقے سے حملے کررہے ہیں۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484121
شام میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کی ملک گیرکاروائی جاری ہے۔