26 نومبر 2013 - 20:30
جنرل راحیل شریف پاکستانی فوج کے نئے سربراہ

جنرل راحیل شریف کو پاکستان کی فوج کا نیا سربراہ معین کردیا گيا۔

ابنا: جنرل راحیل شریف کو پاکستان کی فوج کا نیا سربراہ معین کردیا گيا۔ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق جنرل راحیل شریف کو آج وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش اور صدر ممنون حسین کے حکم سے پاکستانی فوج کا سربراہ معین کردیا گيا۔ جنرل راحیل شریف کل سے پاکستانی فوج کی کمان سنبھال لیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق جنرل راشد محمود کو پاکستانی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا سربراہ معین کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے موجودہ سربراہ جنرل پرویز کیانی کےاعزاز میں  آج وزیر اعظم نواز شریف عشائیہ دیں گے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲