22 نومبر 2013 - 20:30
مجرموں کو سزا دلانے کا عالمی دن، پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

کراچی…پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں جرم کرنے کے بعد مجرم اپنے کیے کی کوئی سزا نہیں پاتا۔ آج دنیا ایسے مجرموں ہی کو سزا دلانے کے لیے دن منا رہی ہے۔

ابنا: پاکستان کے بڑے شہروں میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کسی نہ کسی شخص کو اس کی زندگی سے محروم نہ کر دیا جاتا ہو، لیکن پاکستان ہی ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں پچھلے چھ برسوں کے دوران کسی ایک قاتل کو بھی پھانسی پر لٹکایا نہیں جا سکا۔ مجرموں کو ملنے والی ایسی آزادی کو انگریزی میں کہتے ہیں، Impunity، اور دنیا آج اسی کے خلاف دن منا رہی ہے۔مجرموں کو ملنے والی ایسی آزادی کا پردہ صحافی فاش کرتے ہیں لیکن جہاں مجرموں کو جرم کرنے کی آزادی ہو، وہ اپنا پردہ فاش ہوتا کیسے دیکھ سکتے ہیں۔ سو پچھلے دس برسوں میں دنیا بھر میں پانچ سو صحافی قتل کئے جا چکے۔ ان میں سے نوے فی صد واقعات کے مجرموں کو کوئی سزا نہیں مل سکی۔جس ملک میں خبر دینے والے صحافی کو اپنی جان بھی چھن جانے کا خدشہ ہو، وہاں مجرموں کو بے نقاب کون کرے گا؟ پاکستان میں بھی کئی صحافی قتل کئے جا چکے۔ لیکن جرائم اور مجرموں کو بے نقاب کرنے کیلئے ان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ آج کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ معاشرہ اظہار رائے کو برداشت کرے اور جرائم کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو طاقت دے۔ کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو مجرم آزاد نہیں پھر سکیں گے۔ اگر ایسا ہو گیا تو،سزا جزا سب یہیں پہ ہوگی،یہیں عذاب و ثواب ہوگا،یہیں پہ اٹھے گا شورِ محشر،یہیں پہ روزِ حساب ہوگا۔

.......

/169