22 نومبر 2013 - 20:30
ڈرون حملوں پر پاکستان کا اظہار تشویش

پاکستان نے امریکہ کے جاری ڈرون حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: پاکستان نے امریکہ کے جاری ڈرون حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ و سیکیورٹی امور نے اپنے ملک کے ایک دینی مدرسے پر کل کے امریکی ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کی گہری تشویش سے باخبر کردیا گیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف ہیں اور اسلام آباد ان حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا خواہاں ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کا یہ ڈرون حملہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد ہوا ہے کہ امریکہ نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ طالبان کے ساتھ حکومت پاکستان کے مذاکرات کے دوران وہ ڈرون حملے نہیں کریگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲