ابنا: سانحہ راولپنڈی کے خلاف مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔سانحہ راولپنڈی اورحکومت کےامتیازی رویئے کے خلاف مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سمیت ملت جعفریہ نے سانحہ راولپنڈی اورحکومت کےامتیازی رویئے کے خلاف یوم عظمت نواسہ رسول(ص) منانے کا اعلان کیا ہےجبکہ سنی اتحاد کونسل یوم امن و محبت منائے گی،اس قسم کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان بھرمیں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں فوج تعینات کر دی گئی ہے ۔ جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملتان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لودھراں، خانیوال اور وہاڑی سے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ گھنٹہ گھر چوک،دولت گیٹ،چوک شہیداں اور شاہ گردیز میں فوج بھی موجود ہے۔بہاولنگر اور چشتیاں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔جلسے اور جلوسوں پر بھی پابندی ہو گی، دینی مدارس اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483245
سانحہ راولپنڈی کے خلاف مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔