20 نومبر 2013 - 20:30
بحرین کے متعدد شہروں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین کے مختلف شہروں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے مختلف شہروں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج بھی کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں ان مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے بحرین کے بادشاہ حمد کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے انقلاب بحرین کی راہ میں ہوئے شہداء کی تصویریں اٹھائیں ہوئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے بعض شہروں میں مظاہریں پر سرکوبانہ حملے بھی کئے۔ شہر سترہ میں سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ سکیورٹی دستوں نے انقلابی لوگوں کو گرفتار کرنے کی غرض سے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔فروری ۲۰۱۱ سے اس ملک کے عوام ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں اور حکومت ان کے جائز مطالبات  پورا کرنے پر بالکل تیار نہیں ہے اور انہیں مسلسل اپنے سرکوبانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے بحرین میں تحریک انقلاب سے اب تک دسیوں افراد شہید اور سینکڑوں جیلوں میں جا چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲