ابنا: مصر میں شمالی سینا کے شہر العریش میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں کم از کم دس مصری فوجی ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جب فوجیوں کا ایک قافلہ بس کے ذریعے خروبہ کے علاقے سے گزر رہا تھا تو ایک بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ یہ دھماکہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے رفاہ سے العریش جانے والی شاہراہ پر ہوا، اور کہا جا رہا ہے کہ یہ صدر مرسی کی برطرفی کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا خونی حملہ ہے۔
.......
/169