ابنا: بریگیڈئیر جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے کہا ہے کہ ایران صوبہ بلوچستان سے منسلک سرحد پر دیوار تعمیر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیوار ایران کے سرحدی علاقوں میں باڈر پر تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ترجیحی بنیاد پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں سرحدی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے۔ ایران کی پولیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کا کچھ سرحدی علاقہ مشرق و شمال مغرب میں بدامنی کا شکار رہتا ہے اور بدامنی کا اہم ترین عامل بیرونی عناصر ہیں۔ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بریگیڈیر جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے منشیات اور پاکستان کی سرحد سے دہشتگرد و شرپسند عناصر، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ اور شمال مغرب میں کردستان و ترکی کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی، ایران کے لئے اصلی چیلنج ہیں اور اس کے سدباب کے لئے بنیادی پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔
.......
/169