ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج صبح ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری طالبان سے وابستہ گروہ انصارالمجاہدین نے قبول کی۔ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ شمالی وزیر ستان کے علاقے شوامیں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرہوا، خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں سیکیورٹی اہلکار تھے۔ اس حملے میں افراد7زخمی بھی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزاور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ بھی ہوئی۔ادھرصوابی میں شدت پسندوں نے ناٹیاں چیک پوسٹ پر حملہ کیاتاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 12 شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 482668
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج صبح ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری طالبان سے وابستہ گروہ انصارالمجاہدین نے قبول کی۔