ابنا: حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبے کے دفتر کے رکن " محمود قماطی " نے آج کہا کہ بیروت میں ہونے والے دہماکوں کے بعد حزب اللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی اور حزب اللہ کسی بھی قیمت پر مذہبی فتنہ انگیز سازش کی بھینٹ نہیں چڑھے گی۔ " قماطی " نے لبنان میں تمام گروہوں اور جماعتوں کے درمیان پرامن بقاء باہمی کی ضرورت پر تاکید اور شام کے بحران کے حوالے سے حزب اللہ کے مواقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، تکفیری گروہوں اور ان کے حامیوں کو بیروت میں ہونے والے بم دہماکوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ دھشتگرد عناصر اور تکفیری گروہ ، شام میں اپنی پے در پے شکست کے باعث ، اس قسم کے جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔
.......
/169