ابنا: افغانستان کی کابینہ نے سرکاری دفاتر بند کۓ جانے کی وجہ شہریوں کی آمد و رفت بہتر بنانے اور کابل میں لویہ جرگہ کی سیکورٹی کو قرار دیا ہے۔کابل میں سخت حفاظتی انتظامات کردیۓ گۓ ہیں اور شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہوگئے ہیں جو اس وقت گشت میں مصروف ہیں۔کابل میں حفاظتی انتظامات ایسی حالت میں شدید کۓ گۓ ہیں کہ جب ہفتے کے دن لویہ جرگہ کے انعقاد کے مقام کے نزدیک ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوگۓ تھے۔واضح رہے کہ کابل میں جمعرات کے دن کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے جائزے کے لۓ لویہ جرگہ منعقد ہوگا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سنہ دو ہزار چودہ کے بعد امریکی فوجیوں کے قانونی تحفظ کے علاوہ امریکی فوجیوں کی خود سرانہ کارروائيوں اور لوگوں کے گھروں کی تلاشی جیسے مسائل بھی افغانستان اور امریکہ کے باہمی اختلافات کا سبب بنے ہیں۔
.......
/169