ابنا: سانحہ راولپنڈی کے خلاف ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے عدالتی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا۔بہاولپور میں وفاق المدارس کے طلبا نے سانحہ راول پنڈی کے خلاف احتجاج کیااورڈی سی اوآفس تک ریلی نکالی۔ چنیوٹ میں سانحہ روالپنڈی کے بعد شہر بھر میں پھیلانے والی کشیدگی میں کمی کے بعد کاروبار زندگی معمول پر آگئے ضلع بھر میں دفعہ 144کا نافذ ہیاور ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا نے ہڑتال کر رکھی ہے مظفرگڑھ میں سانحہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار سمیت کوٹ ادو،جتوئی اور علی پور تحصیل بازار میں بھی وکلا احتجاجاً ہڑتال کر رہے ہیں چیچہ وطنی میں سانحہ کیخلاف دینی جماعتوں کے متوقع احتجاج کے باعث امام بارگاہوں پر پولیس تعینات ہے۔کوہاٹ کی تحصیل گیٹ کے قریب اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے سانحہ راولپنڈی کیخلاف احتجاجی ریلی نکلی اور دھرنا دیا۔بٹگرام میں کالجوں کے طلبا نے لانگ مارچ کیا جبکہ دیامر میں بھی سانحہ کیخلاف ڈگری کالج چلاس کے طلبا اور اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے صدیق اکبر چوک پراحتجاج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
.......
/169