ابنا: حوزہ ویونیورسٹی کے استاد حجۃ الاسلام رضا وطن دوست نے مشہد مقدس میں نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ قرآن کریم،امام حسین علیہ السلام کے قول وفعل میں جلوہ گر ہے۔انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے قول وفعل کوقرآن کریم کے مطابق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ امربالمعروف ونہی عن المنکر کے لیے امام حسین علیہ السلام کا قول وفعل باہم مطابقت رکھتا ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام کا عمل انتہائی واضح ہے اورآپ کا کردارصحرائے کربلا میں جلوہ گرہوا۔انہوں نے امربالمعروف ونہی عن المنکر کے احیاء کوقیام اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کا فلسفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے حکومت پرقبضہ کرنے اورظلم وستم ڈھانے کے لیے قیام نہیں فرمایا تھا بلکہ آپ کے قیام کا مقصد امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اسلام کی ترویج کرنا تھا۔حجۃ الاسلام وطن دوست نے امربالمعروف ونہی عن المنکرکواسلام کےعملی احکام میں سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح نماز،روزہ اورحج دینی فرائض میں سے ہیں اسی طرح امربالمعروف ونہی عن المنکر بھی عظیم الہی فرائض میں سے ہے۔
.......
/169