ابنا: پناہ گزینوں کے امورمیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفترکے سامنے یہ اجتماع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے محافظین کے عنوان سے منعقد ہوا ہے جس میں اسٹوڈنٹس، مذہبی انجمنوں اورعام لوگوں نے شرکت کی ہے۔
قابل ذکرہے کہ مشہد مقدس کی آزاد اسلامی یونیورسٹی کے رضاکاراسٹوڈنٹس کی کوششوں سے یہ اجتماع منعقد ہوا ہے اورمظاہرین نے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل،مردہ باد وہابی تکفیری اوراللہ اکبرکے نعرے لگاکردمشق میں تکفیری وہابیوں کے اس وحشیانہ اقدام سے اپنی نفرت کا اظہارکیا ہے۔
اسی طرح اسٹوڈنٹس نے مردہ باد اتگلستان،مردہ باد آل سعود، مردہ باد صہیونی لابی اورہیہات من الذلہ کے نعرے لگاتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی ممالک میں تکفیری گروپوں کے اقدامات کا مقابلہ کرے۔
.......
/169