10 نومبر 2013 - 20:30
صہیونی ریاست کے مفادات میں فرانس کی تخریبی پالیسیاں

صہیونی ریاست کے مفادات میں فرانس کی تخریبی پالیسیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ فرانس نے جینوا مذاکرات میں صہیونی ریاست کے مفادات کی راہ میں تخریبی پالیسیاں اپنائي ہیں۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے فارس نیوز سے گفتگو میں جینوا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم نے بڑی محنت سے مذاکرات کئے  ہیں اور ان کی کوششوں کی قدردانی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی مذاکرات کارٹیم نے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے دفاع میں نہایت اہم قدم اٹھائے ہیں لیکن صیہونیوں کا دباؤ اور بعض ملکوں کا جیسے فرانس کا ان دباؤ میں آنے کی وجہ سے مذاکرات حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ جینوا مذاکرات کامیاب رہے ہیں کیونکہ ان مذاکرات نے پانچ جمع ایک گروپ کے وزراء خارجہ کو جینوا آنے پر مجبور کردیا تا کہ قریب سے مذاکرات کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایرانی ٹیم کی ایک اور کامیابی ہے۔ علاء الدین بروجردی نے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مغربی ممالک پر صیہونی اس قدر زیادہ اثر رسوخ رکھتے ہیں کہ امریکہ جیسی سوپر طاقت بھی صیہونیوں کی مرضی کے بغیر کوئي فیصلہ نہیں کرسکتی۔ واضح رہے گذشتہ ہفتے تین دنوں  تک جینوا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ہورہے تھے جو حتمی فیصلے تک پہنچنے ہی والے تھے کہ فرانس صیہونی حکومت کی وکالت کرتے ہوئے رکاوٹیں ڈال دیں اور حتمی سمجھوتہ نہ ہوسکا۔
.......

/169