9 نومبر 2013 - 20:30
سوگوارانِ شہدائے کربلاء کی طرف سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری

لاہورسمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں عشرہ محرم الحرام کے دوران سوگوارانِ شہدائے کربلاء کی طرف سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: آج پانچویں محرم کو ان مجالس اور جلوسوں میں تیزی آ گئی۔شہدائے کربلاء کا سوگ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی ہر سْو چھا جاتا ہے،مجالس میں غم حسین (ع) کا ذکر کیا جاتاہے ،تو جلوسوں میں ماتم کرکے یزیدکی سفاکیت کیخلاف غم و غصے کا اظہار کیا جاتا ہے،آج پانچویں محرم الحرام کے دن لاہور کے مختلف مقامات سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زیارت شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں،جن میں خانوادہ رسول پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ماتم کیا جا رہا ہے اور اس عظیم قربانی کو یاد کیا جا رہا ہے،ضلع شیخوپورہ میں پانچویں محرم الحرام کے موقع پر20کے قریب مجالس اور جلوس نکالے گئے۔

.......

/169