ابنا: پاکستان کےبد نصیب شہر کراچی میں ہر روز نصف درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں گرم چشمے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بلدیہ میں خیبر چوک کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو تیز دار آلے سے قتل کر دیا۔ سرجانی ٹاوٴن اور قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔ ادھر اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس اہلکار نا معلوم افراد کی گولی کا نشانہ بنا۔ مقتول کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب اورنگی ایم پی آر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
.......
/169