ابنا: ذرائع کے مطابق تاریخ کے اس بدترین طوفان کے نتیجے میں بہت سی بستیاں تباہ اور کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں اور ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ چالیس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ریڈکراس کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر طوفان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے اسلئے کہ ہرطرف تباہی کا منظر ہے اور امدادی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ فلپائن کے ساحل سے ہیان طوفان کے ٹکرانے کے بعد طوفان کے جھونکے تین سو پندرہ کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے لگے جنھوں نے قہر برپا کردیا۔قابل ذکر ہے کہ فلپائن میں آنے والا ہیان نامی طوفان دنیا کا شدید ترین تباہ کن طوفان شمار ہوتا ہے۔
.......
/169