8 نومبر 2013 - 20:30
پاکستان میں طالبان کے نئے رہنما کا انتخاب

پاکستان پر امریکی ڈرون حملے میں طالبان لیڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد بعض ذرائع کے مطابق ملافضل اللہ کو پاکستانی طالبان کا نیا سربراہ جبکہ شیخ خالد حقانی کونائب سربراہ مقرر کیاگیا ہے۔

ابنا: تحریک طالبان پاکستان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دونوں افراد  کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا ہے۔ملافضل اللہ سوات میں پاکستان کے فوجی آپریشن کے بعد سے افغانستان میں روپوش  ہے اور افغانستان میں ملافضل اللہ کی موجودگی پر پاکستان، افغانستان سے احتجاج  بھی کرتا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے جنرل نیازی کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کا ہاتھ رہا ہے جس کا خود ملا فضل اللہ نے اپنے بیان میں اعتراف بھی کیا تھا اور اسی بناء پر ملا فضل اللہ، پاکستان کی حکومت کو مطلوب رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کا تعلق محسود قبیلے سے نہیں ہے اور اسے ملا ریڈیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

.......

/169