ابنا: علاالدین بروجردی نے مجلس شوراي اسلامی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور یہ حمایت جاری رہے گي۔ علاالدین بروجردی نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے سب پرحکومت کی حمایت کو فرض قرار دیا ہے اور ملت ایران، مذاکرات کی حامی ہے کیونکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور اسے قومی نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیئے۔انہون نے کہا کہ حکومت کے تمام ارکان، نظام اسلام کو زیادا سے زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس منزل تک پہنچنے کےلئے بڑی قربانیاں دی گئي ہیں جس میں ایٹمی سائنس دانوں کی شہادت بھی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی بنیادوں پر ملت ایران اس حق کے حصول کے لئے قومی سطح پر سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان جمعرات سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں اور فریقین نے بڑے معاہدے کی امید دلائي ہے۔ گذشتہ روز امریکہ فرانس برطانیہ اور جرمنی کے وزرا خارجہ جینوا پہنچے تھے اور آج روس اور چین کے وزراء خارجہ جینوا پہنچنے والے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نیز یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے مذاکرات گذشتہ شب دیر تک جاری رہے اور آج بھی یہ تینوں رہنما مذاکرات کریں گے۔
.......
/169