6 نومبر 2013 - 20:30
ایران، عالمی فٹبال میچوں کی میزبانی کے لئے تیار

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران عالمی سطح پر فٹبال میچوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے

ابنا: صدر نے بدھ کے روز فیفا کے سربراہ سپ بلیٹر اور ایشیا فٹبال فیڈریشن کے سربراہ شیخ سلمان سے تہران میں اپنی ملاقات میں کہا کہ ایران ایشیا کپ اور فٹسال اور ساحل پر فٹبال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فیفا فٹبال کے متعلق ایران اور دیگر علاقائی ملکوں سمیت ترقی پذیر ممالک کی مزید مدد کرے گا۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مسلمان خواتین کھلاڑیوں کے لئے اسلامی حجاب میں فٹبال میچوں میں حصہ لینے کی سہولت مہیا کرانے پر فیفا کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دنیا میں اور خاص طور پر اسلامی ملکوں میں فٹبال کو بڑھاوا ملے گا۔

.......

/169