4 نومبر 2013 - 20:30
صدر: ایران میں اقّلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نےکہا ہے کہ ایران میں اقّلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور عوام کے ساتھ ان کے دوستانہ روابط قائم ہیں۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ویٹیکن کے نئے سفیر " لئو بو کاردی " کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران ، قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر ایک الہی دین کی حیثیت سے ، عیسائی مذہب  کا احترام کرتا ہے اور قرآن کریم میں حضرت مریم مقدس اور ان کے فرزند حضرت عیسی (ع) کے بارے میں ایک سورہ نازل ہوا ہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہر زمانے سے زیادہ اس وقت  اسلام اور مسیحیت کے درمیان گفتگو کی ضرورت ہے، کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا بہتر طور پر ادراک کرنا چاہئے کیوں کہ بہت سی دوریاں اور دشمنیاں دونوں تہذیبوں سے عدم آشنائی اور جہالت کی بنیاد پر ہیں۔

........

/169