4 نومبر 2013 - 20:30
غرب اردن میں ایک اور فلسطینی شہادت

غاصب صہیونی ریاست کی ایذاؤں کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان جاں بحق ہوگیا۔

ابنا: فلسطین آن لائن کے مطابق اس فلسطینی قیدی کے اہل خانہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیس سالہ یہ فلسطینی مسلمان کافی عرصے سے بیمار تھا جسے صہیونی فوجیوں نے رواں سال کے جنوری مہینے میں گرفتار کرلیا تھا جسے پھر صیہونی حکومت نےمعالجے کیلئے اسپتال بھی نہیں بھیجا اور یہ مظلوم فلسطینی مسلمان بیماری کی سختیاں جھیلتے جھیلتے شہید ہوگیا۔صہیونی ریاست نے حالت تشویشناک ہونے کے بعد جس وقت اس فلسطینی کو اسپتال منتقل کیا وہ بیماری کی سختیاں نہ جھیل پانے کے نتیجے میں اس دنیا سے رخصت ہوچکا تھا۔ فلسطین کی منتخب حکومت نے غزہ میں ایک بیان میں صہیونی ریاست کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے ساتھ برتے جانے والےسلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فلسطینی شہادت کا ذمہ دار غاصب و جارح صہیونی ریاست کو قرار دیا ہے۔

.......

/169