3 نومبر 2013 - 20:30
ايران ميں محرم الحرام کي آمد، پوري قوم سوگوار، امام ہشتم کے روضہ اطہر پر سياہ پرچم نصب کرديا گيا

محرم الحرام کي آمد کے موقع پر شمال مشرقي ايران کے شہر مشہد مقدس ميں واقع امام علي ابن موسي رضا عليہ السلام کے روضہ اطہر پر سياہ پرچم نصب کرديا گيا ہے۔

ابنا: ديرينہ روايت کے مطابق بارگاہ رضوي کے گنبد طلائي پر نصب سبز پرچم ہرسال محرم الحرام کے آغاز ميں تبديل اور غم کي علامت کے طور پر سياہ پرچم نصب کيا جاتا ہے۔  قم المقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا کے روضے پر بھي سياہ پرچم لہرا ديا گيا ہے اور ايران کے ديگر شہروں ميں بھي محرم الحرام کي آمد کے موقع پر روائتي روسومات کا آغاز ہوگيا ہے، اہم شاہراہوں اور گليوں پر سياہ پرچم اور بينر لگاديئے گئے  ہيں، عزا خانے سجائے جاچکے  ہيں اورپير کي رات سے عزاداري مظلوم کربلا کا آغاز ہو رہا ہے ۔اکثر مقامات پر پاني کي سبيليں بھي لگائي گئي ہيں۔ايران بھر ميں منگل سے محرم الحرام چودہ سو  پينتس کا آغاز ہو رہا ہے اور آج شام مغرب کے بعد ملک بھر ميں عزاداري کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو عشرہ محرم کے اختتام تک جاري رہے گا۔

.......

/169