ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحانی نےاتوار کی رات تہران میں گيس برآمد کرنے والے ملکوں کے وزرا کے پندرھویں اجلاس میں شریک وفود سے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ یہ تنظیم، بلا آلودگي ترقی نیز ملکوں کی ترقی بالخصوص بجلی کی پیداوار اور پٹروکمیکل کارخانوں کو چلانے میں گيس کی اہمیت کے پیش نظر عالمی اثرات کی حامل ہوسکتی ہے۔ صدر مملکت جناب روحانی نے کہا کہ اپنی اپنی قوموں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے تمام ملکوں کو ایک دوسرے سے ہم آہنگي اور تعاون کی ضرورت ہے اور آج کی دنیا میں اجتماعی تنظیموں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گيس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم عالمی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گيس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کا پندرھواں اجلاس اتوار کو تہران میں منعقد ہوا۔ گيس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ایران کی تجویز پر دوہزار آٹھ میں قائم کی گئی تھی۔
.......
/169