مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام حسین عالی مقام کا پیغام پوری دنیائے انسانیت کے لئے فلاح اور نجات کا پیغام ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہر دور کے انسانوں نے رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر محسن اسلام امام عالی مقام سے محبت اور عشق کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری، جلوس عزاء اور مجالس میں کسی قسم کی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قیام امن کے لئے ہم حکومت اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔
.......
/169