ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام احمد سالک نے شام کو صوبہ اصفہان کی موتلفہ پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران اسلامی انقلاب کی اقدار پر توجہ دینے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب میں ہمارا ایک اہم ترین پروگرام دینی ثقافت کا فروغ ہے لہذا اس میدان میں ہمیں خالص محمدی اسلام کو نقصان پہنچانے والوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی استعمار اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے جبکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی نے عالمی استعمار کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور اس وقت امریکی انٹیلی جنس شیعہ کی شناخت کر کے خالص محمدی اسلام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ میں ثقافتی کمیشن کے سربراہ نے اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمنوں کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اپنے فوجی سیاسی معیشتی اور سماجی پروگراموں کے ذریعے ایران میں اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ استعمار دینی ولایت کے اقتدار سے خوفزدہ ہے بنابرایں دشمن خطے میں دینی حاکمیت کے اقتدار میں آنے سے خوف وہراس سے دو چار ہے اسی بنا پروہ اسلام کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ خالص محمدی اسلام کو کبھی بھی شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔
.......
/169