ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جناب علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام تیرہ آبان مطابق چار نومبر کے مراسم میں، جو ایران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈّے پے قبضہ کئے جانے کی سالانہ تاریخ کے موقع پر برپا کئے جاتے ہیں، امریکہ مردہ باد کے نعرے اور زیادہ زوروشور سے لگائیں گے۔ ان مراسم میں ایرانی عوام بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں اور ان کے،امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نغروں سے پورے ملک کی فضا گونج جاتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جناب علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا چوتھا عشرہ جاری ہے مگر ایران سے امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں میں ابتک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جس کی بناء پر ایرانی عوام کے امریکہ مخالف عزائم بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں اور درحقیقت ایرانی عوام، امریکہ کی دشمنی کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ انھوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے کو ایرانی قوم سے امریکہ کی دشمنی پر ایرانی قوم کے ایک معمولی رّدعمل سے تعبیر کیا۔
.......
/169