اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک تحریری حکم نامے کے تحت سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کو فلسطین کے اسلامی انقلاب کی حمایت کمیٹی کے سربراہ کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔ حکم نامے کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجتالاسلام والمسلمین جناب آقائے محمدحسن اختریفلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کے لئے مجلس شورائے اسلامی کے منظور کردہ قانون (مورخہ 2 مئی 1990) کے آرٹیکل نمبر 5 اور مذکورہ قائون کے نفاذ کے ضابطے کے ایکٹ نمبر 1 کے تحت اور ماضی میں آپ کی شاندار خدمات اور قابل قدر تجربے کو مدنظر رکھ کر اس حکم کے ذریعے آپ کو "فلسطینی عوام کے انقلاب اسلامی کی حمایت کمیٹی" کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کرتا ہوں۔ فلسطین کے مظلوم عوام کے مسلمہ حقوق کے احیاء اور اس مقصد کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ جدوجہد کے سلسلے میں خداوند متعال سے آپ اور کمیٹی کے دوسرے اراکین کے لئے توفیق کی التجا کرتا ہوں امید ہے کہ اس میدان میں قواعد و ضوابط کی پابندی اور تدبیر و امید کی حکومت کی اعتدال پسندی اور ضابطۂ اخلاق کے مطابق عمل کریں گے۔
حسن روحانیصدر اسلامی جمہوریہ ایران