29 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستان ایران کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدوں پر کاربند نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اینٹی نارکوٹک پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان، ایران کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدوں پر کاربند نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اینٹی نارکوٹک پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان، ایران کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدوں پر کاربند نہیں ہے۔ جنرل علی مویدی نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی علاقے سراوان کے دہشتگردانہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی حکومت، ایران کے ساتھ سکیورٹی معاہدوں پر کاربند نہیں ہے اور ان معاہدوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں مشکلات موجود ہیں بالخصوص پاکستان میں انٹرنیشنل اسمگلروں کی موجودگي، ایک اہم مسئلہ ہے۔
جنرل مویدی نے کہا کہ پاکستان کی سرحد اسمگلروں کی پناہ گاہ بن چکی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران عرصۂ دراز سے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی منشیات کو اسمگل کرنے کا سب سے محفوظ راستہ  پاکستان کی سرحد ہے کیونکہ اس علاقے میں کسی بھی طرح کا کنٹرول نہیں ہے بلکہ یہ علاقہ قبائل کے زیر تسلط ہے۔ جنرل مویدی نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر اس علاقے کو اس وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں کہ یہاں سے آزاد سمندر تک دسترس حاصل ہے اور ایران کے سخت اقدامات کی وجہ سے منشیات کے اسمگلروں نے پاکستان کے راستے کو ترجیح دی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ میں سکوریٹی شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ثبوت و شواہد سے واضح ہے کہ سراوان کے دہشتگردانہ واقعے میں ملوث افراد پاکستان کی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲