29 اکتوبر 2013 - 20:30
طالبان سے مذاکرات جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے: چوہدری نثار

اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا کو انسداد دہشت گردی کی بنیادی اتھارٹی کے طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔

ابنا:  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے فریقین کی مشاورت سے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نیکٹا کو انسداد دہشت گردی کی بنیادی اتھارٹی کے طور پر بحال کیا جا رہا ہے، تمام انٹیلی جنس اداروں کا مشترکا ڈائریکٹوریٹ قائم کر کے ان کے درمیان رابطے کا نظام بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سریع الحرکت فورس بھی قائم کی جائے گی جسے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲۱