ابنا: امریکہ کے شہریوں کی اکثریت ذاتی دفاع کے لئے ہتھیار خریدتی ہے۔ امریکہ میں ہونے والے گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق امریکی شہریوں کی واضح اکثریت ذاتی سلامتی کے لئے اپنے پاس ہتھیار رکھنے پر مجبور ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق گیلپ سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں 60 فیصد لوگ سیکیورٹی کے لئے ذاتی اسلحہ خریدتے ہیں جبکہ 36 فیصد لوگ شکار وغیرہ کی غرض سے ہتھیار خرید رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 14 دسمبر کو ایک اسکول میں ہونے والی فائرنگ سے 20 طالبعلم اور 6 ملازم ہلاک ہو گئے تھے۔ اس خبر نے امریکی میڈیا اور رائے عامہ کی توجہ عام افراد کے پاس موجود ہتھیاروں کی جانب مبذول کر دی تھی اور اس خبر کے نشر ہونے کے بعد سے لیکر اب تک مختلف امریکی زرائع ابلاغ نے جو اعداد و شمار نشر کئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ 10 ہزار کے قریب امریکی شہری ذاتی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک اور سروے کے مطابق ذاتی ہتھیاروں سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476635
امریکہ کے شہریوں کی اکثریت ذاتی دفاع کے لئے ہتھیار خریدتی ہے۔