ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران سے پاکستان گیس کی منتقلی کا عظیم منصوبہ امریکہ کی پابندیوں اور دباؤ کے زير اثر نہیں ہے کہا کہ حکومت اسلام آباد ، پاکستان ميں توانائي کی ضرورت پوری کرنے کے مقصدسے اس پروجکٹ پرعملدر آمد میں کوشاں ہے اور کسی بھی حالت میں اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجکٹ پرعملدرآمد ضرور ہوگا اور اسلام آباد کے لئے اس پروجکٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ در ایں اثنا پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے بھی ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ہونے والی بات چیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے اس پروجکٹ کے سلسلے ميں اپنے مواقف پر تاکید کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا ، دسمبر 2014 تک افتتاح ہونا طے پایا ہے۔
.....
/169