24 اکتوبر 2013 - 20:30
مصر میں تکفیری وہابیوں کی شیعوں کو دھمکی

مصر کے ایک شیعہ عالم دین نے ملک کے اعلی عہدہ داروں کو خط لکھ کر اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ اس ملک کے تکفیری وہابیوں نے شیعوں کی ۹۰ اہم شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک لیسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں وہ اپنی درندگی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے بزرگ شیعہ عالم دین نے ملک کے وزیر داخلہ کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں وہابی ٹولے نے ایک بار پھر پیروان اہلبیت(ع) کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔محمود جابر نے اپنے خط میں لکھا کہ تکفیری وہابیوں نے شیعوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر شیعہ عید غدیر کے دن جشن منائیں تو وہ ان کا خون مباح کر دیں گے۔انہوں نے مصر کے وہابیوں کی دھمکی کو نقل کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کہا: ہم نے جو کہا ہے  اسے عملی جامہ پہنائیں گے جیسا کہ ہم نے ’’العذرا‘‘ میں چرچ کو بم سے اڑا دیا ۔اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی: یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے محمد حسن شحاتہ کو دردناک انداز میں شہید کیا۔جابر نے وہابیوں کے شیعہ مخالف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارے پاس دقیق رپورٹ ہے کہ اس ملک کے سلفی وہابی شیعوں کو ختم کرنے کی پوری کوشش میں ہیں۔انہوں نے خط کے آخر میں لکھا: اس ملک کے افراطی وہابیوں نے مصر کے ۹۰ اہم شیعہ شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک لیسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں وہ اپنے حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲