24 اکتوبر 2013 - 20:30
صیہونی فوجیوں کے حملے میں غیرملکیوں سمیت کئی فلسطینی زخمی

قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے میں غیر ملکی صلح پسند افراد سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے میں غیر ملکی صلح پسند افراد سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے آج غرب اردن من جملہ بلعین اورالمعصرہ کے علاقوں میں ہر ہفتہ ہونے والے مظاہرے کے شرکاء پر حملہ کر کے کئی مظاہرین کو زخمی کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے بلعین میں ہونے والے مظاہرے کے شرکاء پرآنسو گیس کے گولے داغے جس سے 2صحافیوں سمیت کئی مظلوم فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ہونے والے مظاہرے میں ناروے کا ایک وفد بھی شامل تھا ۔
مظاہرین جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے تھے قومی اتحاد و وحدت اور غاصب اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت و مقاومت کےحق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲