24 اکتوبر 2013 - 20:30
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کا اعتراف

ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر احمد شہید نے اپنی رپورٹ کے سیاسی ہونے کا انکار کیا ہے ۔

ابنا: ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر احمد شہید نے اپنی رپورٹ کے سیاسی ہونے کا انکار کیا ہے ۔ انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے ایران ميں انسانی حقوق کی صورتحال کے سلسلے ميں اپنی رپورٹ کے سیاسی  ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر جانبدار رپورٹر ہیں ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق احمد شہید نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی میں اپنی جانبدارانہ اور سیاسی رجحانات کی حامل رپورٹ پیش کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں موجود نامہ نگاروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس ميں یہ دعوی کیا تھا کہ ان کی رپورٹ ميں کوئی سیاسی محرک نہیں پایا جاتا ۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے ایران میں انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے بعض بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲