24 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران، پاکستان گیس منصوبہ، پاکستان کیلئے منافع بخش

پاکستان کیلئے اپنی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد شروع کرے

ابنا: پاکستان کیلئے اپنی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد شروع کرے۔ عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنی توانائی کے بحران پر قابو پائے اسی وجہ سے وہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی مخالفت کر رہا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے بہت منافع بخش اور حیاتی ہے اس لئے کہ اس سے پاکستان اپنی توانائی کے بحران پر قابوپا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پہلے اپنے قومی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہئیے۔ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا اچھا اور ہمسایہ ملک ہے اور ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس ملک میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲