22 اکتوبر 2013 - 20:30
عید غدیر مبارک

آج کی یہ شب عید غدیر کی مبارک اور با برکت شب ہے۔

ابنا: غدیرعید اکبر کا نام ہے، غدیر ارادہ الٰہی کے اظہار کا نام ہے، غدیر عقیدتوں کی معراج کا نام ہے، یوم غدیر یوم فرقان ہے، یوم غدیر یوم تکمیل دین ہے، غدیر دعوت ذوالعشیرہ کے روز ہونے والے وعدے کے ایفاء ہونے کا دن ہے، غدیر حق کو سورج سے زیادہ روشن کرنے والے دن کا نام ہے، یوم غدیر یوم ولایت ہے، غدیر اسلام کی عظمت کا نشاں ہے، غدیر وعدہ الٰہی کی تکمیل کا مقام ہے، غدیر اسلامی ثقافت کے بلند منارہ کا نام ہے، غدیر میں کیے گئے اعلان کی گونج آج بھی مشرق و مغرب میں گونج رہی ہے، غدیر سے اٹھنے والی صدا "جس کا میں مولا اس کا علی مولا" آج بھی پوری آب و تاب سے گونج رہی ہے۔ریڈیو تہران اپنے سامعین کی خدمت میں اس مبارک اور پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے.

.......

/169