19 اکتوبر 2013 - 20:30
وزارت خارجہ کی ترجمان: گروپ 5 + 1 مذاکرات، قیاس آرائیاں تجاویز کے بر عکس

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے گروپ پانچ جمع ایک کے لئے ایران کی تجاویز کے نکات کے بارے میں قیاس آرائيوں کو ان تجاویز میں درج نکات کے برعکس قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان " مرضیہ افخم " نے کہا کہ ایران نے پر امن جوہری سرگرمیوں کے تحفظ اور اپنے جوہری حقوق کی بحالی کے لئے ، مذاکرات کا آغاز ٹھوس و منطقی طریقے سے کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان " مرضیہ افخم " نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنیوا کے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے مقابل فریق کا رویہ بھی تعمیری و مفید رہا ہے کہا کہ دونوں فریق نے پہلی مرتبہ مشترکہ بیانیہ جاری کیا اور آئندہ مذاکرات کے وقت و جگہ کے تعین پر بھی اتفاق ہوا ہے ، اور یہ موضوع ایک اچھا آغاز شمار ہوتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے وضاحت کی کہ مختلف حلقوں اور ذرائع ابلاغ میں ایران کی تجاویز کے پیکج کے حوالے سے پیش کی جانے والی قیاس آرائیاں انتہا پسند و سلسلوں اور صہیونی حلقوں کی جانب سے سامنے آرہی ہیں ، اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ظاہر کیا جائے کہ یہ مذاکرات دونوں فریق کے لئے کامیاب قرار نہیں پاسکتے۔  

.......

/169