19 اکتوبر 2013 - 20:30
یمن: ایران کے اغوا سفارتکار کی رہائی کی جاری کوشش

عرب اور افریقی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے اغوا کئے جانے والے سفارتکار کو رہا کرائے جانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

ابنا: حسین امیر عبداللہیان نے یمن میں نور احمد نیکبخت نامی ایران کے سفارتکار کی سلامتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سفارتکاروں کے تحفظ کی ذمہ داری یمن کی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ایرانی کے اس سفارتکار کو رہا کرانے کیلئے حکومت یمن کی کوششیں جاری ہیں۔ اس ایرانی سفارتکار کو جولائی کے مہینے میں اپنے گھر سے سفارتخانے جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔اغوا کی اس واردات پر ایران میں یمن کے ناظم الامور کو دو بار وزارت خارجہ طلب کرکے اس حوالے سے شدید احتجاج اور ایرانی سفارتکار نور احمد نیکبخت کے مستقبل سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

.......

/169