اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج علی الصبح بحرین کے جزیرہ سترہ کے علاقے المالکیہ کے ساحل پر ایک ۲۰ سالہ جوان کی لاش برآمد ہوئی جسے چاقو اور گولیوں سے چھلنی کر کے ڈالا ہوا تھا۔حسین مھدی حبیب نامی جوان پر بعض سیاسی الزامات عائد کئے جانے کے بعد اسے ۱۵ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بحرین کے وزیر داخلہ نے رات کے ڈیڑھ بجے سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر اس جوان کی لاش کو ’’ السلمانیہ‘‘ ہسپتال میں منتقل کئے جانے کی خبر دی اور مقتول کا نام پتہ ظاہر کئے بغیر اس بات کا دعویٰ کیا کہ کسی نامعلوم شخص نے ایک جوان کو چھورے سے مار دیا ہے۔آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستے اس خبر کے پھیلنے سے لیکر صبح تک موقع پر حاضر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں سے آل خلیفہ کے مزدور اس بیس سالہ جوان حسین مھدی کی تلاش میں تھے۔حسین مھدی پچھلے سال ۲۸ اگست کو سترہ پولیس کے پیڈکواٹر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ہو گئے تھے لیکن ۱۹ مئی کو وہ جیل سے فرار کر گئے جس کے بعد انہیں ۱۵ سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد آل خلیقہ کے مزدوروں کے ذریعے حسین مھدی کا مسلسل پیچھا کیا جانے لگا۔بحرین کی ۱۴ فروری تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی جزیرہ سترہ کے رہنے والے شہید العرادی اور شہید البصری آل خلیفہ کے مزدوروں کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ ان کا بھی سکیورٹی دستوں کے ذریعے پیچھا کیا جا رہا تھا۔اس تحریک نے آل خلیفہ کے ہاتھوں انجام پائے اس طرح کے دیگر موارد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآئن و شواھد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس جوان کے قاتل آل خلیفہ کے مزدور ہیں چونکہ وہی اس کی تلاش میں تھے۔قابل ذکر ہے کہ اس جوان کی شہادت کے ساتھ انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد ۱۵۵ ہو گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473728
آج علی الصبح بحرین کے جزیرہ سترہ کے علاقے المالکیہ کے ساحل پر ایک ۲۰ سالہ جوان کی لاش برآمد ہوئی جسے چاقو اور گولیوں سے چھلنی کر کے ڈالا دیا گیا تھا۔