ابنا: سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر نے آج تہران میں صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں صدر مملکت نے جنیوا کے حالیہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ماضی کی راہ مناسب راہ نہیں تھی اور مذاکرات جاری رکھنے کےلئے بہتر طریقے موجود ہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ آج کی دنیا میں جیت ہار کی پالیسی ہرگز کامیاب نہیں رہی ہے اور سب کو دونوں طرف کی کامیابی کی فکر میں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے لئے ایران میں سیاسی عزم و ارادہ پایا جاتا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں قانوں کے دائرے میں ہیں اور ہمارے پاس کوئي خفیہ پروگرام نہیں ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے تعلقات برقرار ہوئے ایک سو چالیس برسوں کا عرصہ پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی آنی چاہیے اور برن اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کرنے کو تیار ہے۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473692
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران، پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ دوطرفہ اعتماد بحال کرنا چاہتا ہے۔