18 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان، بگرام چھاونی پر طالبان نے کیا تھا حملہ

افغانستان میں حزب اسلامی تنظیم نے بگرام ہوائی چھاونی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، طالبان کی اس تنظیم نے کہا ہے کہ بگرام ہوائی چھاونی پر خودکش حملہ اس نے کیا تھا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں بگرام چھاونی کے قریب امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی امریکی کارواں سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پندرہ منٹ پر کیا گیا تھا۔......./169