ابنا: مقامی وقت کے مطابق، ایک کار سوار خود کش حملہ آور نے نیٹو فوجیوں کی گاڑیوں کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ نیٹو افواج کے کانٹریکٹرز اور دیگر بین الاقوامی اہلکاروں کی رہائشی کالونی 'گرین ویلیج' کے نزدیک کیا گیا اور حملہ آوروں کا اصل نشانہ رہائشی کالونی تھی۔
ایک افغان پولیس افسر کے مطابق، خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو افواج کی دو سے تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں جس کے بعد عسکری پسندوں نے گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ حملہ 'گرین ویلیج' کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم افغان حکومت اور نیٹو حکام نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 'ٹوئٹر' پر جاری کیے جانے والے اپنے ایک پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے جنگجووں نے "غیر ملکی حملہ آوروں" اور ان کے اہم مرکز 'گرین ویلیج' کو نشانہ بنایا ہے۔
.......
/169