ابنا: عراق کی النخیل ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ قطر سے ہزاروں دہشتگرد عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ النجیل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار مہینوں میں شام کے راستے قطر کے حمایت یافتہ دوہزار دہشتگرد عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق قطر نے ان دہشتگردوں کو مختلف ہتھیاروں اور سازوسامان سے بھی لیس کردیا ہے اور انہیں عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے لئے روانہ کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قطر کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے عراق کے بعض مصروف علاقوں میں خود کش کاروائياں کی ہیں، واضح رہے عراق میں گذشتہ مہینوں سے دہشتگردانہ کاروائيوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے
17 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473436
عراق کی النخیل ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ قطر سے ہزاروں دہشتگرد عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔