16 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران میں عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالضحی منائي گئي

اسلامی جمہوریہ ایران میں مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ عیدالضحی منائي گئي۔

ابنا: عید الضحی کے موقع پر سارے ایران میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور ملت ایران نے نماز عید پڑھ کر خداوند متعال کا شکر ادا کیا۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں ہوا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تہران میں نماز عید الضحی آيت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز کے خطبوں میں مسلمانوں کو عید الضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حج ابراہیمی کو اتحاد، محبت اور دشمن شناسی کا درس قراردیا۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حج کے عظیم اجتماع سے اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لئے استفادہ کریں۔ تہران میں عید الضحی کے خطیب نے کہا کہ عالم اسلام کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیاری کا ثبوت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام بالخصوص امریکہ اور اسرائيل نے  تکفیری گروہوں کو مسلح کرکے مسلمانوں میں تفرقہ اندازی اور انہیں ترقی سے دور رکھنے کی سازشیں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن مختلف طرح کی سازشوں سے اسلامی بیداری کو منحرف کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور بعض اسلامی ملکوں میں عید الضحی منائي گئي تھی۔ ہندوستان و پاکستان میں بھی آج عید الضحی منائي جارہی ہے۔

.......

/169